کامسیٹس یونیورسٹی کے ایبٹ آباد کیمپس میں ’’ایلومنائی ایکسیلنس ایوارڈز 2026‘‘ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے ممتاز سابق طلبہ کو ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں،جدت،کاروباری صلاحیتوں اور سماجی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب میں فیکلٹی ممبران
ایبٹ آباد، کامسیٹس یونیورسٹی میں ’’ایلومنائی ایکسیلنس ایوارڈز 2026‘‘ کی تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 18 جون (اے پی پی):کامسیٹس یونیورسٹی کے ایبٹ آباد کیمپس میں ’’ایلومنائی ایکسیلنس ایوارڈز 2026‘‘ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے ممتاز سابق طلبہ کو ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں،جدت،کاروباری صلاحیتوں اور سماجی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب میں فیکلٹی ممبران،انتظامیہ،طلبہ اور سابق طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ایلومنائی کے ساتھ روابط مضبوط بنانے،رہنمائی اور صنعتی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ریکٹر سیکرٹریٹ کے نمائندے نوید اے خان نے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں
اور فارغ التحصیل طلبہ کے ساتھ مسلسل رابطے برقرار رکھنے کے عزم کو دہرایا۔تقریب میں مختلف کیٹیگریز کے تحت نمایاں کارکردگی پر ایوارڈز دئیے گئے جن میں پروفیشنل اچیومنٹ ایوارڈ عاطف اعوان،انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ایوارڈ مقبول الرحمان،ڈسٹنگوئشڈ ینگ ایلومنائی ایوارڈ حسن علی اور سوشل امپیکٹ اینڈ کمیونٹی سروسز ایوارڈ محمد اسمار حسین شامل ہیں۔منتظمین کے مطابق ایوارڈز کے انتخاب میں شفافیت،میرٹ اور مکمل تصدیقی عمل کو یقینی بنایا گیا۔تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی اور ایلومنائی کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








