اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، اسلام آباد انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے پاکستان کے یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی شاندار تقریبات منانے کے لیے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تقریبات میں قومی جذبے کو اُجاگر کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر سجاوٹ، ثقافتی تقریبات اور سخت سکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سی ڈی اے کے ترجمان نے ہفتہ …
معرکۂ حق اور یومِ آزادی کو بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،چیئرمین سی ڈی اے

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، اسلام آباد انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے پاکستان کے یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی شاندار تقریبات منانے کے لیے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تقریبات میں قومی جذبے کو اُجاگر کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر سجاوٹ، ثقافتی تقریبات اور سخت سکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سی ڈی اے کے ترجمان نے ہفتہ کواے پی پی کو بتایا کہ اسلام آباد کی اہم شاہراہوں جن میں کانسٹیٹیوشن ایونیو، کلب روڈ، سری نگر ہائی وے اور جناح ایونیو شامل ہیں ،کو برقی قمقموں، ایل ای ڈی ڈسپلے اور ڈیجیٹل اسٹریمرز سے روشن کیا جائے گا۔
سرکاری و نجی عمارتوں کو قومی پرچموں اور روشنیوں سے سجایا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ تقریبات میں پرچم کشائی کی تقاریب، ثقافتی پرفارمنسز، آتش بازی، ملی نغموں کے مقابلے، اسکولوں میں مباحثے، مصوری کے مقابلے اور ٹیبلوز شامل ہوں گے۔ پارکس، عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ بسوں پر بھی یومِ آزادی کے تھیم کی مناسبت سے تزئین و آرائش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم معرکۂ حق اور یومِ آزادی کو پورے قومی جذبے کے ساتھ منانے جا رہے ہیں، جس میں ثقافتی تقریبات کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی اور عوامی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق ان تقریبات کے ذریعے مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اور قوم کے اتحاد و عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔سکیورٹی کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل فول پروف سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کرے، جس میں داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹس، اہم مقامات پر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، اور خصوصی سکیورٹی ٹیموں کی تعیناتی شامل ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ معرکۂ حق نہ صرف ہماری بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتا ہے بلکہ یہ اس عزم کی علامت ہے کہ پاکستانی قوم ہر چیلنج کے خلاف اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








