اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):ملک بھر میں اقلیتوں کا قومی دن پیر 11 اگست کو منایا گیا ۔اس دن کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دینے کا مقصد 11 اگست 1947ء کو آئین ساز اسمبلی میں دیئے گئے۔ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے جس میں انہوں نے نوزائیدہ مملکت پاکستان میں بسنے والوں کو مکمل آزادی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے …
ملک بھر میں اقلیتوں کا قومی دن پیر کو منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):ملک بھر میں اقلیتوں کا قومی دن پیر 11 اگست کو منایا گیا ۔اس دن کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دینے کا مقصد 11 اگست 1947ء کو آئین ساز اسمبلی میں دیئے گئے۔ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے جس میں انہوں نے نوزائیدہ مملکت پاکستان میں بسنے والوں کو مکمل آزادی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق میسر ہوں گے اور ریاست کو کسی کے مذہب سے کوئی سروکار نہیں ہو گا۔
اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر ریاست کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور زندگی کے ہر شعبے میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اقلیتی نمائندے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے رکن ہیں اور بہت سے سرکاری عہدوں پر بھی فائز ہیں۔
اقلیتوں کا قومی دن تعصب کے خاتمہ، برداشت‘ رواداری اور بھائی چارے کی فضاکوبرقرار رکھنے میں اہم کردار کا حامل ہے۔ قومی دن کی مناسبت سے سرکاری و غیر سرکاری اور نجی، فلاحی اداروں کے زیر اہتمام مختلف طبقات میں اقلیتوں کے حقوق اور قومی ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔








