اوآئی سی کے رکن ممالک میں خدمات کے شعبے کا حجم 822ارب ڈالرتک پہنچ گیا اسلامک سینٹرفارڈیولپمنٹ آف ٹریڈ کی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) اسلامی تعاون کی تنظیم اوآئی سی کے رکن ممالک میں خدمات کے شعبے کا حجم 822ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔اسلامک سینٹرفارڈیولپمنٹ آف ٹریڈ کی طرف سے جاری اعداد وشمارکے مطابق سال 2016-17 ءمیں آوآئی سی کے رکن ممالک میں خدمات کے شعبے کا مجموعی حجم 822 ارب ڈالر تک پہنچ گیاہے، یہ دنیاءبھر میں خدمات کے شعبے کے مجموعی حجم کا 24 فیصد …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) اسلامی تعاون کی تنظیم اوآئی سی کے رکن ممالک میں خدمات کے شعبے کا حجم 822ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔اسلامک سینٹرفارڈیولپمنٹ آف ٹریڈ کی طرف سے جاری اعداد وشمارکے مطابق سال 2016-17 ءمیں آوآئی سی کے رکن ممالک میں خدمات کے شعبے کا مجموعی حجم 822 ارب ڈالر تک پہنچ گیاہے، یہ دنیاءبھر میں خدمات کے شعبے کے مجموعی حجم کا 24 فیصد بنتاہے۔اعدادوشمارمرتب کرتے وقت 7 بڑے شعبوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں ٹرانسپورٹ، سیاحت، تعمیرات، ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سروسز، مالیاتی خدمات، انشورنس اور ثقافت وتفریحی خدمات کے شعبے شامل ہیں ۔ان شعبوں کا مجموعی تناسب بالترتیب 32.6، 32.4، 3 ، 5، 2، 1.5اورتین فیصد ریکارڈکیاگیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply