اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اپنے قیام کا پہلا سال مکمل ہونے پر ہیڈکوارٹرز کراچی سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر تقریبات کا انعقاد کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ) سمیر سعید نے نمایاں کامیابیوں اور بڑے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق مرکزی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ورکس اینڈ …
پی اے اے پاکستان کے ہوائی اڈوں کو محفوظ، ماحول دوست اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے پرعزم، سمیر سعید

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اپنے قیام کا پہلا سال مکمل ہونے پر ہیڈکوارٹرز کراچی سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر تقریبات کا انعقاد کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ) سمیر سعید نے نمایاں کامیابیوں اور بڑے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق مرکزی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ) سمیر سعید، ڈائریکٹرز، افسران اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سمیر سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارہ درست سمت میں گامزن ہے مگر راستہ طویل اور محنت طلب ہے۔ ہوائی سفر کا شعبہ مسلسل بہتری اور جدت کا تقاضا کرتا ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کے ہوائی اڈوں کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کریں گے۔ گزشتہ سال کے دوران، پی اے اے نے گرین فیلڈ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آپریشنل کیا،
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کی ٹرمینل بلڈنگ کی توسیع کو آگے بڑھایا اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے رن وے کی اپ گریڈیشن پر بڑی پیش رفت کی۔ تربت ایئرپورٹ کی بحالی اور ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کے رن وے کی توسیع کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ منصوبوں میں لاہور ٹرمینل کی تکمیل، کراچی رن وے کی اپ گریڈیشن کی تکمیل، کراچی ایئرپورٹ کے لیے نیا کنٹرول ٹاور، سکردو ایئر پورٹ پر نیا ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور فائر سٹیشن، چترال، گلگت اور سکردو ایئرپورٹس کے لیے جدید آر این پی-اے آر نیویگیشن سسٹم کی فزیبلٹی، ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر اور میرپور ایئرپورٹس کے لیے فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کو بڑے طیاروں کے لیے اپ گریڈ کرنا شامل ہیں۔ مزید برآں تین بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس، پائیدار توانائی کے منصوبے، سمارٹ بلڈنگ آٹومیشن سسٹمز، الیکٹرک گاڑیاں اور چارجنگ سٹیشنز بھی متعارف کرائے جارہے ہیں۔ پی اے اے کی قیادت پاکستان کے ہوائی اڈوں کو محفوظ، ماحول دوست اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔








