اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ چک شہزاد میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 78 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانیِ پاکستان قائداعظم …
اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ چک شہزاد میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 78 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ کی قیادت کی سیاسی بصیرت اور بروقت فیصلوں کی وجہ سے ہمیں یہ آزاد ریاست ملی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اس ملک کے لئے جو لازوال قربانیاں دیں ان کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا، آج بھی عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کامیابی سے اس ریاست کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کررہے ہیں۔
آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس معرکہِ حق میں فتح سے یوم آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں، افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو دنیا کی سپرپاورز نے بھی تسلیم کیا۔ دشمن خود ہی اپنے جال میں پھنستا جارہا ہے جبکہ دنیا دہشتگردی سے متعلق ہمارا موقف تسلیم کررہی ہے۔ اس معرکہِ حق میں کامیابی کی وجہ سے پاکستان نے دفاعی اور سفارتی میدان میں اپنا لوہا منوایا۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر قوم کی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔ معیشت پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ معاشی میدان میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز ہماری ریٹنگ میں اضافہ کررہی ہیں، افراط زر مہنگائی اور دیگر معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ تقریب میں رکن اسمبلی انجم عقیل خان اور سابق ڈپٹی میئر چوہدری رفعت جاوید سمیت اسلام آباد کی لیگی قیادت اور کارکنان نے شرکت کی۔







