باجوڑ کے لئے امدادی سامان لے جانے والا خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش کر گیا، پانچ افراد شہید ،ترجمان وزیر اعلی کے پی کے

پشاور۔ 15 اگست (اے پی پی):باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش کر گیا، وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دو پائلٹ سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہوئے، صوبائی …

پشاور۔ 15 اگست (اے پی پی):باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش کر گیا، وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دو پائلٹ سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہوئے، صوبائی حکومت نے کل سوگ کا اعلان کیا ہے۔ کل صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہداء جسد خاکی پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ وزیر اعلی ٰ نے کہا ہے کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر عملے نے دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کردیں، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں ۔