گورنر خیبر پختونخوا کا باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں شہید پانچ اہلکاروں کو قومی محسن قرار دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ گورنر ہائوس کے پی کے کے میڈیا ونگ کی جانب سے یہاں جاری …

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں شہید پانچ اہلکاروں کو قومی محسن قرار دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ گورنر ہائوس کے پی کے کے میڈیا ونگ کی جانب سے یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے میں اپنی جانیں قربان کرنے والے ہیروز کو صوبہ کے عوام سلام پیش کرتے ہیں۔