اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان کے باعث وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام ایف-9 پارک اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو معرکہ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والا پروگرام ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ …
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان کے باعث ایف-9 پارک میں معرکہ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام ملتوی کر دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان کے باعث وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام ایف-9 پارک اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو معرکہ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والا پروگرام ملتوی کر دیا گیا۔
جمعہ کو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ آزادی کی تقریبات مزید جوش و جذبے سے بعد ازاں منعقد کی جائیں گی۔








