اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے صوبہ خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے متاثرہ عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وفاقی وزیر نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو فوری ایمرجنسی اقدامات کرنے کی ہدایت …
وفاقی وزیر اویس احمد لغاری کا خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے صوبہ خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے متاثرہ عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وفاقی وزیر نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو فوری ایمرجنسی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ فی الفور ایک کنٹرول سینٹر قائم کیا جائے، ضروری مشینری اور عملہ مختص کیا جائے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام تیزی سے مکمل کیے جائیں ـ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ ہرممکن طریقے سے عوام کو بجلی کی تنصیبات سے دور رکھا جائے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی قسم کے مزید نقصان یا حادثے سے بچا جا سکے۔








