سعودی لائبریریاں تخلیقی صلاحیتوں، علم اور فنون کے پلیٹ فارم میں تبدیل

ریاض۔16اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے ویژن 2030 کے تحت لائبریری اتھارٹی کے ذریعے ثقافتی گھروں کے اقدام کا آغاز کیاہے ،جس کا مقصد عوامی لائبریریوں کو جدید ثقافتی اور فنی مراکز میں تبدیل کرنا ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں 153 ثقافتی گھر قائم کیے جائیں گے جو سالانہ دس لاکھ سے زائد زائرین کو راغب کریں گے۔ ثقافتی …

ریاض۔16اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے ویژن 2030 کے تحت لائبریری اتھارٹی کے ذریعے ثقافتی گھروں کے اقدام کا آغاز کیاہے ،جس کا مقصد عوامی لائبریریوں کو جدید ثقافتی اور فنی مراکز میں تبدیل کرنا ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں 153 ثقافتی گھر قائم کیے جائیں گے جو سالانہ دس لاکھ سے زائد زائرین کو راغب کریں گے۔

ثقافتی گھروں کا تصور علم کو فنون اور اختراعات کے ساتھ ضم کرنا ہے اور ایک ایسا تعاملی ماحول فراہم کرنا ہے جو ہر عمر کے گروپوں کو اپنی طرف متوجہ کرے جس میں بالغوں، نوجوانوں اور بچوں کے لیے متنوع لائبریریاں، تکنیکی لیبز، تھیٹر، میٹنگ ہال اور مشترکہ کام کی جگہیں شامل ہوں۔ ان ثقافتی گھروں میں کیفے، دکانیں اور بیرونی جگہیں بھی شامل کی گئی ہیں تاکہ یہ علم اور تخلیقی صلاحیتوں کے لیے ایک کھلا سماجی پلیٹ فارم بن جائے۔