اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) اسلام آباد اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) لاہور نے ڈیجیٹل ہیلتھ میں تعلیمی و تحقیقی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصدڈیجیٹل ہیلتھ کے میدان میں خصوصی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی …
ایچ ایس اے اور لمز کا ڈیجیٹل ہیلتھ میں تعلیمی و تحقیقی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) اسلام آباد اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) لاہور نے ڈیجیٹل ہیلتھ میں تعلیمی و تحقیقی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصدڈیجیٹل ہیلتھ کے میدان میں خصوصی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی جو پاکستان میں صحت کی خدمات کو ڈیجیٹل جدت سے تقویت دینے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔
ایم او یو کے تحت ایچ ایس اے اور لمز لرننگ انسٹی ٹیوٹ مشترکہ طور پر ایسے پروگرامز، منصوبے اور تحقیقی سرگرمیاں وضع کریں گے جو پاکستان کے صحت عامہ کے فوری مسائل کے ڈیجیٹل حل کو بہتر بنائیں۔ دونوں ادارے صلاحیت سازی، اختراعات اور صحت کے نظام میں ٹیکنالوجی کے انضمام پر کام کریں گے تاکہ مریضوں کے علاج معالجے کے نتائج بہتر ہوں اور خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ایچ ایس اے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے کہا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ مستقبل کی صحت عامہ کا ضامن ہے، خاص طور پر وسائل کی کمی والے ممالک میں۔ یہ شراکت داری ہمیں علمی برتری اور عملی اختراعات کو یکجا کرنے کا موقع دے گی تاکہ رسائی، مؤثریت اور معیار میں موجود خلا کو پر کیا جا سکے۔
ہم مل کر ایسے ڈیجیٹل نظام تشکیل دیں گے جو طبی ماہرین کو بااختیار بنائیں، اعداد و شمار پر مبنی فیصلوں کو تقویت دیں اور بالآخر ملک بھر میں مریضوں کے نتائج کو بہتر بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعلیمی تعاون بین الشعبہ جاتی تحقیق، مشترکہ تربیتی پروگرامز اور پاکستان کی صحت کی ضروریات کے مطابق ڈیجیٹل اوزار تیار کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔ یہ شراکت داری قومی صحت کے اصلاحاتی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
معاہدہ سے پاکستان کے نظامِ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عمل کو تیز کر نے میں مدد ملے گی۔ جس سے ڈیجیٹل ہیلتھ اور ہیلتھ انفارمیٹکس میں مشترکہ تحقیق،طبی ماہرین کی ڈیجیٹل صلاحیتوں میں بہتری کے لیے تربیت،عوامی صحت کے اعداد و شمار اور مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی تیاری اور بین الجامعاتی علمی تبادلہ اور تربیتی مواقع میں اضافہ ہو گا۔ ایچ ایس اے کی صحت عامہ اور طبی تعلیم میں مہارت اور لمز کی ٹیکنالوجی، مینجمنٹ اور جدت میں صلاحیتوں کو یکجا کرتے ہوئے یہ شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے میدان میں ایک پائیدار اور مؤثر نمونہ قائم کرے گی۔








