اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب،سندھ،خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلو چستان ، کشمیر ا ور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ، خطہ پوٹھوہار ،جنو ب مشرقی سندھ اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش متوقع ہے تاہم ملک کے دیگر …
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب،سندھ،خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلو چستان ، کشمیر ا ور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب،سندھ،خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلو چستان ، کشمیر ا ور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ، خطہ پوٹھوہار ،جنو ب مشرقی سندھ اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش متوقع ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مر طوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اوربا لائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ سٹی میں 27، اوکاڑہ 2، تخت بائی 6، دیر 2اور کوٹلی میں 6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی ، سبی میں درجہ حرارت 43، دالبندین، دادو،بھکراور جیکب آبادمیں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








