وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا اپنی ایک مہینے کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئےدینے کا فیصلہ

پشاور۔ 18 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اہم اقدام کے طور پر اپنی ایک مہینے کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کےلئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق اسی طرح صوبائی کابینہ اراکین کی 15 دنوں کی تنخواہیں جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی …

پشاور۔ 18 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اہم اقدام کے طور پر اپنی ایک مہینے کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کےلئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق اسی طرح صوبائی کابینہ اراکین کی 15 دنوں کی تنخواہیں جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی کی سات دنوں کی تنخواہیں بھی متاثرین کی امداد کےلئے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسکیل 17 اور اوپر کے ملازمین کی دو دنوں جبکہ اسکیل ایک سے 16 تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کےلئے دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ان عطیات کے شفاف استعمال کےلئے طریقہ کار وضع کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور کہا کہ اس مقصد کےلئے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) میں ایک خصوصی اکاؤنٹ کھولا جائے گا اور اس فنڈ کے استعمال کےلئے ایک صاف اور شفاف طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فنڈ کی ایک ایک پائی کا حساب رکھا جائے گا اور اس کی تمام تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان ہماری خصوصی توجہ اور تعاون کے مستحق ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کو دل کھول کر متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔

مزید خبریں