چین کے وزیر خارجہ وانگ یی چھٹے پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کے لئے 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی 21 اگست 2025 کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے، جہاں وہ چھٹے پاک چین خارجہ وزرا کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ دورہ …

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی 21 اگست 2025 کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے، جہاں وہ چھٹے پاک چین خارجہ وزرا کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطح کے تبادلوں کا تسلسل ہے،

جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان "ہر موسم کی سٹریٹجک شراکت داری” کو مزید مضبوط بنانا، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے معاملات پر باہمی تعاون کی تصدیق کرنا، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانا اور خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرنا ہے۔