لاہور۔19اگست (اے پی پی):یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے بانی چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ٹیرف میں کمی سے امریکی مارکیٹ میں پاکستان کی مسابقتی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے،امریکہ پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے اور ہمارا تجارتی سرپلس زیادہ تر ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ سے ہوتا ہے۔منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش،سری لنکا اور ویتنام جیسے علاقائی حریفوں …
ٹیرف میں کمی سے امریکی مارکیٹ میں پاکستان کی مسابقتی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے،برآمدکنندگان بھر پور فائدہ اٹھائیں،افتخار علی ملک

مزید خبریں
لاہور۔19اگست (اے پی پی):یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے بانی چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ٹیرف میں کمی سے امریکی مارکیٹ میں پاکستان کی مسابقتی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے،امریکہ پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے اور ہمارا تجارتی سرپلس زیادہ تر ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ سے ہوتا ہے۔منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش،سری لنکا اور ویتنام جیسے علاقائی حریفوں کو20 فیصد اور بھارت کو 50 فیصد تک امریکی ٹیرف کا سامنا ہے،اس لیے پاکستانی برآمدات کو19 فیصد کی نسبتا کم شرح سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔پاکستان کے پاس متعدد صنعتوں میں برآمدات کی اضافی صلاحیت موجود ہے،خاص طور پر ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔
اب اس سے فائدہ اٹھانے کی تمام ذمہ داری نجی شعبے پر ہے،برآمد کنندگان کو مارکیٹ تک رسائی میں سہولت فراہم کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سے تجارتی توازن اس وقت ہمارے حق میں ہے،حالانکہ کل حجم نسبتا کم ہے۔افتخار علی ملک نے کہا کہ ٹیرف کا29 فیصد سے 19 فیصد تک کم کیا جانا پاکستان کی بہت بڑی تجارتی و سفارتی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ ممتاز برآمد کنندگان نے مختلف شعبوں میں حکومت کی زیر قیادت تجارتی مذاکرات کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ بات چیت جاری رہنی چاہیے کیونکہ اسی طرح بات برآمدات سے آگے بڑھ کر تجارت اور سرمایہ کاری تک جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کے ہر مرحلے پر نجی کاروباری اداروں کے ساتھ حکومت کی طرف سے وسیع تر مشاورت کی گئی تھی
امریکہ کو برآمدات میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کو کلیدی حیثیت حاصل ہے جبکہ دیگر مصنوعات بھی اہم ہیں۔اب پاکستان بہتر مسابقتی پوزیشن میں ہے، برآمد کنندگان کو اس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔








