سیاسی یتیموں کو سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہیں ہو گا، مرتضیٰ جاوید عباسی

ایبٹ آباد۔ 22 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی یتیموں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا، نوازشریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی، آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) عوام کی عدالت میں اپنی کارکردگی لیکر حاضر ہو گی۔ ہفتہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے …

ایبٹ آباد۔ 22 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی یتیموں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا، نوازشریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی، آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) عوام کی عدالت میں اپنی کارکردگی لیکر حاضر ہو گی۔ ہفتہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیموں نے ملک کے اندر جو کردار ادا کرنا شروع کر رکھا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، یہ لوگ عوام کے مسترد شدہ ہیں اور وہ کروڑوں پاکستانیوں کے محمد نوازشریف کو دیئے گئے مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں

Leave a Reply