سیالکوٹ۔22 جولائی (اے پی پی )وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف سے تین نسلوں کا حساب مانگنے والے عمران خان کے پاس اپنی کمائی کا کوئی حساب نہیں ، وہ گذشتہ2دہائیوں سے قبل منی ٹریل دینے سے قاصر ہےں،عمران خان کا احتساب اور تلاشی ابھی شروع ہوئی ہے اور وہ منی ٹریل دینے سے مکر گئے ہےں، ان خیا …
،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
سیالکوٹ۔22 جولائی (اے پی پی )وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف سے تین نسلوں کا حساب مانگنے والے عمران خان کے پاس اپنی کمائی کا کوئی حساب نہیں ، وہ گذشتہ2دہائیوں سے قبل منی ٹریل دینے سے قاصر ہےں،عمران خان کا احتساب اور تلاشی ابھی شروع ہوئی ہے اور وہ منی ٹریل دینے سے مکر گئے ہےں، ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سیالکوٹ کینٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، ارشد وڑائچ ،ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق،ضلعی صدر مسلم لیگ ن ادریس احمد باجوہ ، رانا عبد الوحید ، جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا اور مرزا ابرار بیگ بھی اس موقع پر موجود تھے،وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ کتنے کرکٹر ہیں جن کے پاس برطانیہ کے پوش ایریا میں اپارٹمنٹ ہےں، انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ثابت کرنا ہوگا کہ اس نے اس وقت ایک لاکھ 70ہزار پاو¿نڈکاگھرخریدنے کیلئے بینکوں سے کیسے قرضہ حاصل کیا اور کن ذرائع سے وا پس کیا








