اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میں نے اپنا 34 سالہ ٹیکس ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا ہے جو کہ پہلے ہی 2007ءمیں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرایا جا چکا ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ٹیکس ریکارڈ میں ایک بھی کاغذ …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میں نے اپنا 34 سالہ ٹیکس ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا ہے جو کہ پہلے ہی 2007ءمیں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرایا جا چکا ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ٹیکس ریکارڈ میں ایک بھی کاغذ نیا شامل نہیں کیا گیا کیونکہ سب ریکارڈ پہلے ہی (ای سی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان، (نیب) قومی احتساب بیورو اور (ایف بی آر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے پاس موجود ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے اپنے تمام اثاثے ظاہر کیے ہوئے ہیں اور ایک ایماندار شخص کے طور پر ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔








