اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہوزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر نہ ہی کو ئی غور ہو رہا ہے اور نہ ہی کوئی ہو سکتا ہے، نواز شریف وزیر اعظم ہیں اور انشاءاللہ رہیں گے، ، قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے، آج پوری قوم نے …
وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان و نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہوزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر نہ ہی کو ئی غور ہو رہا ہے اور نہ ہی کوئی ہو سکتا ہے، نواز شریف وزیر اعظم ہیں اور انشاءاللہ رہیں گے، ، قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے، آج پوری قوم نے یہ دیکھ لیا کہ کون چور ہے جو چور ہے وہی شور مچا رہا تھا‘ عمران خان کے پاس کاﺅنٹی کرکٹ کی سٹیٹمنٹ اور حاصل ہونے والی تنخواہ کی رسیدیں تک بھی موجود نہیں ہیں ۔ہفتہ کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پوری قوم وزیراعظم محمد نواز شریف کی حمایت میں متحد ہے ،مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف ہی وزیراعظم ہیں اور انشااللہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر نہ ہی کو ئی غور ہو رہا ہے اور نہ ہی کوئی ہو سکتا ہے، میڈیا میں قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جرآت مندانہ قیادت میں پاکستان کی ترقی کا عظیم مقصد اور عوام کی خوشحالی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔








