ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں منی ٹریل کا ثبوت موجود نہیں ہے اور نہ ہی یہ دستاویزات تصدیق شدہ ہیں ،پہلے کہتے تھے کہ فلیٹ خریدا گیا اب کہہ رہے ہیں کہ بینک سے مورگیج کرایا گیا تھا اور فلیٹ کی خریداری کے ایک …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں منی ٹریل کا ثبوت موجود نہیں ہے اور نہ ہی یہ دستاویزات تصدیق شدہ ہیں ،پہلے کہتے تھے کہ فلیٹ خریدا گیا اب کہہ رہے ہیں کہ بینک سے مورگیج کرایا گیا تھا اور فلیٹ کی خریداری کے ایک لاکھ 17 ہزار پاﺅنڈ کا کوئی حساب کتاب موجود نہیں ہے، عمران خان بڑے بڑے جھوٹ بولتے ہیں‘وزیراعظم نے اپنے اقامہ کے بارے میں کوئی چیز نہیں چھپائی بلکہ اس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں فراہم کرتے رہے ہیں، وزیراعظم پر براہ راست اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کا کوئی ثبوت عائد نہیں کیا گیا اور وزیراعظم نے کبھی بھی اپنے منصب سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا، وزیراعظم نے اپنے تین نسلوں کا حساب دیا ہے‘ عمران خان ایک نسل کا اپنا حساب بھی نہیں دے سکے ، ہم پر الزام ہے کہ ہم 50 سال پرانا ریکارڈ فراہم نہیں کر سکے جبکہ یہ اپنی صرف ایک کمپنی کا حساب بھی نہیں دے سکے‘دوسروں پرتنقید کرنے والے عمران خان اپنا حساب دینے سے بھاگ رہے ہیں‘ بنیادی طور پر عمران خان سیاسی میدان میں شکست خوردہ ہیں اور آئندہ بھی اپنی شکست دیکھ رہے ہیں ۔

Leave a Reply