الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ ان کے خلاف جہلم میں این اے 63 اور ساہیوال میں این اے 163 کے ضمنی انتخابات کے دوران پابندی کے باوجود جلسوں سے خطاب کا الزام ہے۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی صدارت …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ ان کے خلاف جہلم میں این اے 63 اور ساہیوال میں این اے 163 کے ضمنی انتخابات کے دوران پابندی کے باوجود جلسوں سے خطاب کا الزام ہے۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی صدارت میں پانچ رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت کی جس پر عمران خان کے وکیل سید علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کا یہ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لئے اس کا فیصلہ آنے تک یہاں پر سماعت ملتوی کی جائے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف اس کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply