ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 55 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 55 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی …

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 55 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 55 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,286 روپے کمی کے بعد 306,241 روپے سے کم ہو کر 304,955 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 280,731 روپے سے کم ہو کر 279,552 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 4,013 روپے کمی کے بعد 3,440 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,345 سے کم ہو کر 3,330 ڈالر ہو گئی۔

 

مزید خبریں