اعظم نذیر تارڑ کا شمس کالونی میں غیرت کے نام پر قتل کے افسوسناک واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے شمس کالونی، اسلام آباد میں غیرت کے نام پر پیش آنے والے افسوسناک قتل کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا …

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے شمس کالونی، اسلام آباد میں غیرت کے نام پر پیش آنے والے افسوسناک قتل کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل ایک ناقابل قبول جرم ہے اور اس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 

مزید خبریں