کراچی ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 388.69 پوائنٹس کے اضافے سے 45917.90 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 90 ارب 16 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 957 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 11 کروڑ 77 لاکھ 23 ہزار روپے حصص کی تیزی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 388.69 پوائنٹس کے اضافے سے 45917.90 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 388.69 پوائنٹس کے اضافے سے 45917.90 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 90 ارب 16 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 957 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 11 کروڑ 77 لاکھ 23 ہزار روپے حصص کی تیزی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 4 ارب 75 کروڑ 60 لاکھ 5 ہزار 195 روپے کی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 45600، 45700، 45800 اور 45900 پوائنٹس کی چار بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 388.69 پوائنٹس کے اضافے سے 45917.90 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 202.64 پوائنٹس کی تیزی سے 23956.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 307.82 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 885.65 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔








