مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم

کراچی ۔ 25 جولائی (اے پی پی) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر3پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید105.37روپے سے بڑھ کر105.40روپے اور قیمت فروخت 105.42روپے سے بڑھ کر105.45روپے پر جا پہنچی …

کراچی ۔ 25 جولائی (اے پی پی) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر3پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید105.37روپے سے بڑھ کر105.40روپے اور قیمت فروخت 105.42روپے سے بڑھ کر105.45روپے پر جا پہنچی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 107.30روپے اور قیمت فروخت107.50روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید125.20روپے سے کم ہو کر124روپے اور قیمت فروخت125.60روپے سے کم ہو کر125روپے پر آگئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید138.80روپے اور قیمت فروخت139.80روپے پر برقرار رہی ۔

Leave a Reply