یوم دفاع و شہداء کے موقع پر اے ایف آئی آر ایم میں زیر علاج غازیوں کی باہمت اور پر عزم داستان

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے، جنہیں تو نے بخشا ہے ذوق خدائی۔یوم دفاع و شہداء کے موقع پر اے ایف آئی آر ایم میں زیر علاج غازیوں کی باہمت اور پر عزم داستان ، جن کے جسم زخموں سے چور مگر حوصلے آج بھی آسمان کو چھو رہے ہیں۔راولپنڈی میں قائم پاک فوج کا ادارہ اے ایف آئی آر ایم زخمی فوجیوں اور عام شہریوں …

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے، جنہیں تو نے بخشا ہے ذوق خدائی۔یوم دفاع و شہداء کے موقع پر اے ایف آئی آر ایم میں زیر علاج غازیوں کی باہمت اور پر عزم داستان ، جن کے جسم زخموں سے چور مگر حوصلے آج بھی آسمان کو چھو رہے ہیں۔راولپنڈی میں قائم پاک فوج کا ادارہ اے ایف آئی آر ایم زخمی فوجیوں اور عام شہریوں کے لیے امید کا سہارا ہے۔

اے ایف آئی آر ایم زخمیوں کے لیے جدید بحالی مرکز ہے جہاں زندگی کو نئی روشنی ملتی ہے۔ سپاہی عبدالقادر نے اپنی داستان بیان کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں سرچنگ کے دوران آئی ڈی بلاسٹ کے درمیان میں زخمی ہوگیا،وطن پر جان قربان کرنے کو تیار ہیں۔ اسی طرح سپاہی محمد اسلم نے کہا کہ میرا حادثہ 16 مئی 2021 کو ہوا، میری گھٹنے سے نیچے ٹانگ کٹ گئی، جب سے میں زخمی ہوا ہوں پاک فوج نے مجھے تنہا نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹانگ کیا پورا جسم بھی کٹ جائے تو مسئلہ نہیں ۔

سپاہی محمد اسلم نے کہا انجری کے باوجود حاضر سروس ہوں، مصنوعی ٹانگ لگا کر دوبارہ کھڑا ہوں۔ لانس نائیک ناہید اللہ مروت نے بتایا کہ 13 اگست 2024 کو جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے زخمی ہوا، آپریشن کے بعد ٹانگ کاٹنی پڑی، یہ قربانی ہم نے ملک کو قوم کی خاطر دی ہے۔میجر ڈاکٹر عمار نے کہا کہ جب ایک جنگی زخمی اے ایف آئی آر ایم میں رپورٹ کرتا ہے تو پاک فوج فزیکل تھراپی سمیت ان کی مکمل خدمت کرتی ہے، ہمارے غازی اور جنگی زخمی ہمارے ہیروز ہیں، ان کی خدمت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

میجر ڈاکٹر عمار نے مزید کہا کہ ان غازیوں کی وجہ سے ہی ہمارا ملک قائم اور دائم ہے۔ انہوں نےکہا کہ ڈاکٹر ہونے کے ناطے ہمارے لیے بھی باعثِ فخر ہے کہ ہم اپنے ہیروز کا علاج کرتے ہیں۔ غازیوں نے اپنے عزم کا اغازیوں کا عزمہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، وطن کے لیے جان تک قربان کرنے کو تیار ہیں۔شہداء اور غازی دونوں ہماری تاریخ کے روشن چراغ ہیں،وفا کے یہ مجاہد وطن کے لیے قربانی دینے کے بعدآج بھی سینہ تان کر کھڑے ہیں۔

 

مزید خبریں