پی ٹی آئی ارکان کاپارلیمان اور اس کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونا غیرجمہوری طرزعمل ہے،بلال اظہرکیانی

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر پارلیمان اور اس کی کمیٹیوں سے استعفیٰ جمع کروا کر جمہوری عمل سے بھاگ رہے ہیں۔یہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا شروع دن سے رویہ غیر جمہوری رہا ہے،ان کے ممبران پارلیمان سے وقفہ سوالات کے …

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر پارلیمان اور اس کی کمیٹیوں سے استعفیٰ جمع کروا کر جمہوری عمل سے بھاگ رہے ہیں۔یہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا شروع دن سے رویہ غیر جمہوری رہا ہے،ان کے ممبران پارلیمان سے وقفہ سوالات کے دوران غیر حاضر رہے ہیں جہاں وہ گڈ گورننس اور کاکردگی پر سوال اٹھا سکتے ہیں۔بار بار وقفہ سوالات میں کورم کی نشاندہی بھی اس کی غیر سنجیدگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کے رہنما سیکیورٹی بریفینگوں،جعفر ایکسپریس واقعہ پر بحث،یہاں تک کہ فلسطین پر کل جماعتی کانفرنس میں بھی شریک نہیں ہوئے کیونکہ یہ جمہوری بہتری پر یقین نہیں رکھتے، یہ لوگ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے صرف انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ ان کے لئے بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں تاکہ وہ احتجاج اور لاک ڈائون کی بجائے جمہوری راستہ اختیار کرے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سربراہی میں حکومت ملک کو معاشی خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کے لئے بھرپور محنت کررہی ہے،قومی مسائل کے حل کا درست فورم پارلیمنٹ ہے۔