سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر7فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر7فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی اوراگست میں سمندرپارپاکستانیوں نے مجموعی طور پر 6.4 ارب ڈالرملک ارسال کئے جو گذشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملنے والی 5.9 ارب ڈالر ترسیلات سے 7.0 فیصد زیادہ ہے۔ اگست 2025ء کے دوران سمندرپارپاکستانیوں نے 3.1 ارب …

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر7فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی اوراگست میں سمندرپارپاکستانیوں نے مجموعی طور پر 6.4 ارب ڈالرملک ارسال کئے جو گذشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملنے والی 5.9 ارب ڈالر ترسیلات سے 7.0 فیصد زیادہ ہے۔ اگست 2025ء کے دوران سمندرپارپاکستانیوں نے 3.1 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 6.6 فیصدزیادہ ہے۔ اگست 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (736.7 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (642.9 ملین ڈالر)، برطانیہ (463.4 ملین ڈالر) اور امریکہ (267.3 ملین ڈالر) سے موصول ہوا۔