کوریا کی معروف یونیورسٹی سیئول نیشنل یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے لئے مکمل فنڈڈ سکالرشپ کا اعلان

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):کوریا کی معروف یونیورسٹی سیئول نیشنل یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ سکالرشپ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ سکالرشپ سام سنگ ایس ڈی آئی کمپنی کی جانب سے فراہم کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد بیٹری اور الیکٹرانکس کے شعبے میں نوجوان ماہرین تیار کرنا ہے۔ اس سکالرشپ کے تحت منتخب طلبہ کو مکمل تعلیمی اخراجات، تربیت کے مواقع اور …

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):کوریا کی معروف یونیورسٹی سیئول نیشنل یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ سکالرشپ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ سکالرشپ سام سنگ ایس ڈی آئی کمپنی کی جانب سے فراہم کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد بیٹری اور الیکٹرانکس کے شعبے میں نوجوان ماہرین تیار کرنا ہے۔ اس سکالرشپ کے تحت منتخب طلبہ کو مکمل تعلیمی اخراجات، تربیت کے مواقع اور سالانہ 15,147 امریکی ڈالر (تقریباً 45 لاکھ پاکستانی روپے) وظیفہ دیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ کورس مکمل کرنے کے بعد سام سنگ میں ملازمت بھی یقینی بنائی گئی ہے۔ سکالرشپ کے لیے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے ایسے طلبہ درخواست دے سکتے ہیں جو "بیٹری” یا "سیکنڈری بیٹری” سے متعلق شعبہ جات جیسے کہ مٹیریلز سائنس، کیمیکل انجینئرنگ، مکینیکل یا الیکٹریکل انجینئرنگ اور کیمسٹری میں تعلیم حاصل کر رہے ہوں۔

درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر 2025ء مقرر کی گئی ہے۔ درخواست فارم اور دیگر ضروری دستاویزات ای میل کے ذریعے بھجوائی جائیں گی جبکہ منتخب طلبہ کو نومبر میں آگاہ کر دیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ سیئول نیشنل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جا کر مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔