اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) اور یونیسف کے درمیان بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے 2025 سے 2027 تک تعاون پر مبنی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔اس معاہدے کا مقصد بچوں پر مرکوز، شواہد پر مبنی اور مساوات کو فروغ دینے والی پالیسیوں کو آگے بڑھانا ہے۔ معاہدے کے تحت بچوں کی غربت سے متعلق عمر اور صنف کے لحاظ سے تفصیلی …
پائیڈ اور یونیسف کے درمیان بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) اور یونیسف کے درمیان بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے 2025 سے 2027 تک تعاون پر مبنی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔اس معاہدے کا مقصد بچوں پر مرکوز، شواہد پر مبنی اور مساوات کو فروغ دینے والی پالیسیوں کو آگے بڑھانا ہے۔
معاہدے کے تحت بچوں کی غربت سے متعلق عمر اور صنف کے لحاظ سے تفصیلی ڈیٹا کو استعمال میں کرمنصوبہ بندی، بجٹ سازی اور نگرانی کے عمل کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ تحقیق، تجزیے اور شواہد کو سرکاری نظام کا حصہ بنا کر بچوں کے لیے دیرپا اور منصفانہ نتائج حاصل کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔
یونیسف کے وفد میں ڈپٹی نمائندہ یونیسف پاکستان شرمیلا رسول ، چیف سوشل پالیسیصدف ذوالفقار اور ماہر غربت محمد علی رضا شامل تھے جنہوں نے وائس چانسلر پائیڈ ڈاکٹر ندیم جاوید سے ملاقات کی اور ادارے کے ساتھ مل کر بچوں کی ترقی کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ شراکت داری بچوں کے لیے ایک بہتر، جامع اور روشن مستقبل کی بنیاد فراہم کرے گی، جہاں پالیسی سازی میں تحقیق اور شواہد کو مرکزی حیثیت حاصل ہو گی۔








