سپینش لالیگا میں بارسلونا نے گیٹافے کو 0-3 سے ہرا کر چوتھی فتح حاصل کرلی

میڈرڈ۔22ستمبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیٹافے کی ٹیم کو با آسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔ بارسلونا کے فیران ٹوریس نے دو جبکہ دانی اولمو نے ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں چوتھی فتح ہے ۔ اس کامیابی کے بعددفاعی …

میڈرڈ۔22ستمبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیٹافے کی ٹیم کو با آسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔ بارسلونا کے فیران ٹوریس نے دو جبکہ دانی اولمو نے ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بارسلونا کی لیگ میں چوتھی فتح ہے ۔ اس کامیابی کے بعددفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم کی ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے ۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ جوہان کروف سٹیڈیم ،بارسلونا میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گیٹافے کی ٹیم کو با آسانی 0-3گول سے ہرا دیا۔

دفاعی چیمپئن فیران ٹوریس نے دو جبکہ دانی اولمو نے ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ میچ میں گیٹافے کی ٹیم کوئی گول سکور نہ کر سکی۔ بارسلونا کی لیگ میں یہ چوتھی فتح ہے اور وہ لیگ میں 13پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے ۔ریال میڈرڈ کی ٹیم کے15 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔