ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک نے ڈبلیو ٹی اے کورین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

سیئول۔22ستمبر (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک ڈبلیوٹی اے کورین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق24 سالہ ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روس کی حریف کھلاڑی ایکاٹیرینا الیگزانڈرووا کو شکست دے کر کیریئر کا 25واں ٹائٹل جیت لیا۔ جنوبی کوریا کے شہر سیئول کے اولمپک پارک ٹینس …

سیئول۔22ستمبر (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک ڈبلیوٹی اے کورین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق24 سالہ ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روس کی حریف کھلاڑی ایکاٹیرینا الیگزانڈرووا کو شکست دے کر کیریئر کا 25واں ٹائٹل جیت لیا۔

جنوبی کوریا کے شہر سیئول کے اولمپک پارک ٹینس سینٹر میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 24 سالہ ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 30 سالہ حریف روسی کھلاڑی ایکاٹیرینا الیگزانڈرووا کو 6-1، 6-7(3-7)اور5-7 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔اس فتح کے بعد آئیگا نتالیہ سویٹیک نے رواں سال کا تیسرا جبکہ مجموعی طور 25واں ڈبلیو ٹی اے اپنے نام کیا۔

آئیگا نتالیہ سویٹیک نے اپنی اس فتح کو اپنے والد کے نام کر دیا ۔ان کے والد توماش سویٹیک 1988 میں سیئول اولمپکس میں پولینڈ کے لیے کشتی رانی کے مقابلے میں حصہ لے چکے ہیں، لیکن میڈل نہیں جیت سکے تھے۔

مزید خبریں