سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ،انٹر میلان کی ساسولو کے خلاف 1-2 سے فتح

میلان ۔22ستمبر (اے پی پی):اٹلی کے فٹبال کلب انٹر میلان نے سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ میں ساسولو کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ کا 124 واں سیزن اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ سٹیڈیو جیوسیپ میزا، میلانو کے مقام پر …

میلان ۔22ستمبر (اے پی پی):اٹلی کے فٹبال کلب انٹر میلان نے سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ میں ساسولو کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ کا 124 واں سیزن اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

سٹیڈیو جیوسیپ میزا، میلانو کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں انٹر میلان اور ساسولو کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انٹرمیلان کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ساسولو کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

فیڈریکو دیمارکو نے 14ویں اور طارق محریموچ نے 81 ویں منٹ پر ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ساسولو کی جانب سے واحد گول ولید چیدیرا نے میچ کے 84ویں منٹ پر سکور کیا۔یہ انٹرمیلان کی ٹورنامنٹ میں دوسری فتح ہے۔اس کامیابی کے بعد انٹر میلان کے چار میچز میں 6 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دسویں نمبر پر موجود ہے۔