چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےجنوبی افریقہ ویمن ٹیم کی کپتان کو ون ڈے سیریز جیتنے پر ٹرافی دی،مسلسل دو سنچریاں بنانے پر سدرہ امین کیلئے 20لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی نے پیر کے روز قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کی کپتان کو ون ڈے سیریز جیتنے پر ٹرافی دی ،انہوں نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق محسن نقوی نے مسلسل دو سنچریاں بنانے پر سدرہ امین کیلئے 20لاکھ …

لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی نے پیر کے روز قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کی کپتان کو ون ڈے سیریز جیتنے پر ٹرافی دی ،انہوں نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق محسن نقوی نے مسلسل دو سنچریاں بنانے پر سدرہ امین کیلئے 20لاکھ روپے جبکہ تمام خواتین کھلاڑیوں کو فی کس 10لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی دبا ئوکے بغیر بے خوف ہو کر کھیلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخری بال تک فائٹ کریں کیونکہ کامیابی ہمیشہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔