آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز کل (بدھ کو) فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کریں گے

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز صارفین کی سہولت اور بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج و ازالے کیلئے کل(بدھ) صبح09:30بجے تا دن11:30بجے تک فیس بک پر ای کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صارفین اسلام آباد سرکل کی فیس بک آئی ڈی SE IESCO Islamabad E-Kachery ٹیلیفون نمبر 051-9260194، راولپنڈی سٹی سرکل کی فیس بک آئی …

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز صارفین کی سہولت اور بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج و ازالے کیلئے کل(بدھ) صبح09:30بجے تا دن11:30بجے تک فیس بک پر ای کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔

ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صارفین اسلام آباد سرکل کی فیس بک آئی ڈی SE IESCO Islamabad E-Kachery ٹیلیفون نمبر 051-9260194، راولپنڈی سٹی سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-City E-Kachery ٹیلیفون نمبر051-9292675، راولپنڈی کینٹ سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-Cantt E-Kachery ٹیلیفون نمبر-051-9293048، اٹک سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Attock E-Kachery ٹیلیفون نمبر051-4950343، چکوال سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Chakwal E-Kachery ٹیلیفون نمبر0543-668500، جہلم سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Jhelum E-Kachery ٹیلیفون نمبر0544-9270377پر دیے گئے اوقات کے دوران رابطہ کر سکتے ہیں۔

فیس بک ای کچہریاں ایک جدید اور موثرفورم ہیں جن کے ذریعے معزز صارفین اپنی شکایات براہِ راست آئیسکو افسران تک پہنچا سکتے ہیں اور فوری رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں صارفین سے گزارش کی ہے کہ ای کچہری کے دوران رابطہ کرتے وقت اپنا مکمل نام، رابطہ نمبر اور بجلی کے بل کا حوالہ نمبر لازمی فراہم کریں تاکہ آپ کی شکایت کو بروقت متعلقہ دفتر تک پہنچایا جا سکے۔

مزید خبریں