سعودی سفارتخانے اسلام آبادکے زیر اہتمام سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کے موقع پرتقریب

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کے موقع پر پاکستان میں سعودی سفارتخانے کے زیر اہتمام منگل کو یہاں جناح کنونشن سنٹر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی مہمان خصوصی تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب …

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کے موقع پر پاکستان میں سعودی سفارتخانے کے زیر اہتمام منگل کو یہاں جناح کنونشن سنٹر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی مہمان خصوصی تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کو مبارکباد دی۔

تقریب میں اسلام آباد میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کے علاوہ وفاقی وزراء، غیر ملکی سفارتکاروں، دینی و سیاسی شخصیات، صحافیوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے صدر مملکت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تاریخی، مذہبی اور دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں