تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک نے اے ٹی پی ہانگژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ہانگژو۔24ستمبر (اے پی پی):قازقستان کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی ہانگژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق28 سالہ الیگزینڈر ببلک نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی ویلنٹائن رائر کو ٹائی بریک پر 0-2 سیٹس سے نہ صرف شکست دی بلکہ کیریئر کا آٹھواں اے ٹی پی ٹائٹل بھی اپنے …

ہانگژو۔24ستمبر (اے پی پی):قازقستان کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی ہانگژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق28 سالہ الیگزینڈر ببلک نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی ویلنٹائن رائر کو ٹائی بریک پر 0-2 سیٹس سے نہ صرف شکست دی بلکہ کیریئر کا آٹھواں اے ٹی پی ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔

چین کے شہر ہانگژوکے اولمپک سپورٹس ایکسپو سینٹر میں کھیلے گئے اے ٹی پی ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں قازقستان کے 28 سالہ الیگزینڈر ببلک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی حریف اور کوالیفائر کھلاڑی ویلنٹائن رائر کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 6-7(4-7) سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔یوں مجموعی طور پر الیگزینڈر ببلک کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

الیگزینڈر ببلک زبردست فارم میں ہیں، اور رواں سال میں مختلف سطحوں پر ٹائٹلز جیت کر انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے گراس کورٹ پر ہالے اوپن، آئوٹ ڈور کلے کورٹ پر گسٹاد اور کیٹزبیوئل اور اب ہارڈ کورٹ پر ہانگژو میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس کارنامے کے بعد وہ ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے رواں سال تینوں بڑی سطحوں پر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، جن میں سپین کے کارلوس الکاراز، اٹلی کے جینک سنر اور جرمنی کے الیگزینڈر زویروف شامل ہیں۔

 

مزید خبریں