میڈرڈ۔24ستمبر (اے پی پی):ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں ناقابل شکست ریال میڈرڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیوانٹے کی ٹیم کو 1-4 گول سے ہرا دیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ ناقابل شکست ریال میڈرڈ کی لیگ لالیگا میں مسلسل چھٹی فتح ہے۔ کیلین ایمباپے نے 2 جبکہ ونیسیئس جونیئر اور فرانکو مستنٹونو نے ایک ،ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم …
سپینش لالیگا میں ریال میڈرڈ کی فتوحات کا سلسلہ جاری،لیوانٹے کو 1-4 سے ہرا دیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔24ستمبر (اے پی پی):ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں ناقابل شکست ریال میڈرڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیوانٹے کی ٹیم کو 1-4 گول سے ہرا دیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ ناقابل شکست ریال میڈرڈ کی لیگ لالیگا میں مسلسل چھٹی فتح ہے۔ کیلین ایمباپے نے 2 جبکہ ونیسیئس جونیئر اور فرانکو مستنٹونو نے ایک ،ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے بعدریال میڈرڈ کی ٹیم کی ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے ۔
سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ مینیسز، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ناقابل شکست ریال میڈرڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لیوانٹے کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔ریال میڈرڈ کی جانب سے کیلین ایمباپے نے 2 جبکہ ونیسیئس جونیئر اور فرانکو مستنٹونو نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔
میچ میں لیوانٹے کی ٹیم کی جانب سے واحد گول ایٹا ایونگ نے میچ کے 54 ویں منٹ پر سکور کیا تھا۔ناقابل شکست ریال میڈرڈ کی لیگ میں یہ مسلسل چھٹی فتح ہے اور وہ لیگ میں 18پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔








