بھارتی کرکٹر شریاس آئیر کا ٹیسٹ کرکٹ سے عارضی وقفہ ، بی سی سی آئی سے باضابطہ درخواست

ممبئی ۔24ستمبر (اے پی پی):بھارتی مڈل آرڈر بیٹر شریاس آئیر نے ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 30 سالہ شریاس آئیر نے اپنی فٹنس اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے بی سی سی آئی کو باضابطہ طور پر درخواست دی ہے کہ انہیں ریڈ بال کرکٹ سے عارضی چھٹی دی جائے۔یہ فیصلہ اُس وقت …

ممبئی ۔24ستمبر (اے پی پی):بھارتی مڈل آرڈر بیٹر شریاس آئیر نے ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 30 سالہ شریاس آئیر نے اپنی فٹنس اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے بی سی سی آئی کو باضابطہ طور پر درخواست دی ہے کہ انہیں ریڈ بال کرکٹ سے عارضی چھٹی دی جائے۔یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب انہوں نے حال ہی میں آسٹریلیا اے کے خلاف چار روزہ میچ سے دستبرداری اختیار کی، جہاں انہیں بھارت اے کا کپتان نامزد کیا گیا تھا۔

لکھنؤ میں پہلا میچ کھیلنے کے بعدشریاس آئیر نے نہ صرف بورڈ کو درخواست دی بلکہ چیف سلیکٹر اجیت آگرکر سے بھی بات کی۔شریاس آئیر کو دلیپ ٹرافی اور حالیہ بھارت اے بمقابلہ آسٹریلیا اے میچ کے دوران کمر اور جسم میں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔ شریاس آئیر کی 2023 میں کمر کی سرجری بھی ہو چکی ہے۔اگرچہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد نہیں کہا تاہم وہ اس وقت صرف وقفہ لے رہے ہیں۔ شریاس آئیر صرف ری سیٹ کے لیے وقت مانگ رہے ہیں، تاکہ فٹنس بہتر بنا کر ریڈ بال کرکٹ میں دوبارہ واپسی کر سکیں۔

امکان ہے کہ شریاس آئیر آئندہ رانجی ٹرافی سیزن میں ممبئی کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ شریاس آئیر اب تک 14 ٹیسٹ ،70 ون ڈے 51 ٹی ٹونٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں اور83 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں۔دوسری جانب شریاس آئیروائٹ بال کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔ توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل ہوں گے اور انہیں ٹی ٹونٹی سکواڈ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ بھارت اکتوبر 19 سے نومبر 8 تک آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گا۔

مزید خبریں