پنجاب کے دریاوں میں پانی کا بہاو نارمل ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں ،ڈی جی پی ڈی ایم اے

لاہور ۔24ستمبر (اے پی پی):ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریاوں میں پانی کا بہا ونارمل ہوگیا ہے جس سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں بھی واضح کمی ہوئی ہے،اور اب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت دریائے ستلج میں نچلے درجے …

لاہور ۔24ستمبر (اے پی پی):ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریاوں میں پانی کا بہا ونارمل ہوگیا ہے جس سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں بھی واضح کمی ہوئی ہے،اور اب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت دریائے ستلج میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے اور ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے 56 مقام پر پانی کا بہاو ہزار کیوسک جبکہ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاو 81 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاو 37 ہزار کیوسک، خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہا و35 ہزار ،قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہاو 17 ہزار،ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاو 28 ہزار کیوسک جبکہ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاو 95 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاو 6 ہزار کیوسک ،شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاو 5 ہزار،بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاو 25 ہزار اورہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہا و24 ہزار کیوسک ہے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رود کوہیوں میں بہاو بالکل نہیں ہے۔