چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ جب شوگر کے مرض کیلئے حلال اجزاء والی انسولین دستیاب ہے تو خنزیر کے اجزاء پر مشتمل انسولین سے پرہیز کیا جائے۔انسانی دودھ کے ذخیرہ کرنے والے ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم ہو سکتے ہیں لیکن مفاسد سے بچائو کیلئے پہلے لازمی قانون سازی کی جائے اور اس میں اسلامی نظریاتی کونسل کو شامل کیا جائے ۔ بدھ …

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ جب شوگر کے مرض کیلئے حلال اجزاء والی انسولین دستیاب ہے تو خنزیر کے اجزاء پر مشتمل انسولین سے پرہیز کیا جائے۔انسانی دودھ کے ذخیرہ کرنے والے ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم ہو سکتے ہیں لیکن مفاسد سے بچائو کیلئے پہلے لازمی قانون سازی کی جائے اور اس میں اسلامی نظریاتی کونسل کو شامل کیا جائے ۔

بدھ کو اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان حافظ طاہر محمود اشرفی، علامہ سید افتخار حسین نقوی، چوہدری ظفر اقبال، ڈاکٹر انتخاب احمد، فریدہ رحیم، الطاف ابراہیم قریشی اوردیگر ارکان نے شرکت کی۔

کونسل نے اپنی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں پیش کردہ ترمیمی بل سے اتفاق نہیں کیا، کونسل کی رائے ہے کہ دیت کی شرعی مقداریں یعنی سونا، چاندی اور اونٹ قانون میں شامل رہیں جبکہ بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے۔

شوگر کے مرض کیلئے خنزیر کے اجزاء پر مشتمل انسولین کی تیاری کے معاملہ کا جائزہ لیتے ہوئے کونسل نے قرار دیا کہ جب حلال اجزاء والی انسولین دستیاب ہے تو خنزیر کے اجزاء پر مشتمل انسولین سے پرہیز کیا جائے۔ کونسل نے فیصلہ کیا کہ مقدسات کی توہین کے پس منظر میں یہ طے پایا کہ شہادت کیلئے رکھے گئے قرآن کریم کے وہ نسخے جن پر غلاظت کے اجزاء لگے ہوں شہادت ریکارڈ ہونے کے فوراً بعد پاک کئے جائیں اور اس مقصد کیلئے مناسب قانون سازی کی جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے 11 ستمبر 2025ء کے سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر مدخولہ عورت کو طلاق کی صورت میں عدت اور نفقہ لازم قرار دینا قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کے استفسار پر اتفاق ہوا کہ ایک رنگ ٹون تیار کی جائے جس میں شہریوں کو ہدایت کی جائے کہ ماہ ربیع الاول میں مقدس کلمات اور تحریرات والے بینرز، جھنڈوں اور جھنڈیوں کا ادب کریں اور ان کی بے حرمتی سے بچیں۔

مزید خبریں