اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):چیئرمین ایف بی آر راشدمحمودلنگڑیال نے کہاہے کہ نئے طریقہ ہائے کارکے مطابق گلگت بلتستان کیلئے درآمدکی جانیوالی اشیاء پرسیلزٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس نہیں لگے گا اسی طرح جن اشیاء پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے،ان پرایف ای ڈی کااطلاق بھی نہیں ہوگا تاہم کسٹم ڈیوٹی اورریگولیٹری ڈیوٹی اسی طرح عائدہوگی۔ بدھ کویہاں ایف بی آرہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیرتوانائی سرداراویس احمدخان لغاری، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اوردیگرمتعلقہ …
گلگت بلتستان کیلئے درآمد کی گئی اشیاء پرسیلزٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس نہیں لگے گا، جن اشیاء پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے ان پرایف ای ڈی کا اطلاق بھی نہیں ہوگا،کسٹم ڈیوٹی اورریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی، چیئرمین ایف بی آر راشدمحمودلنگڑیال کی پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):چیئرمین ایف بی آر راشدمحمودلنگڑیال نے کہاہے کہ نئے طریقہ ہائے کارکے مطابق گلگت بلتستان کیلئے درآمدکی جانیوالی اشیاء پرسیلزٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس نہیں لگے گا اسی طرح جن اشیاء پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے،ان پرایف ای ڈی کااطلاق بھی نہیں ہوگا تاہم کسٹم ڈیوٹی اورریگولیٹری ڈیوٹی اسی طرح عائدہوگی۔
بدھ کویہاں ایف بی آرہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیرتوانائی سرداراویس احمدخان لغاری، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اوردیگرمتعلقہ شراکت داروں کے ہمراہ پریس بریفنگ میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں درآمدات پرکئی ٹیکس عائد ہوتے ہیں، بعض بارڈز ڈیوٹیز ہوتی ہیں جبکہ بعض کنزمپشن ڈیوٹی تاٹیکس ہوتے ہیں،گلگت بلتستان کے علاقہ میں کنزمپشن ٹیکس کو توسیع نہیں دی گئی ہے لیکن کوئی ایسا انتظامی طریقہ ہائے کارنہیں تھا جس کے ذریعہ ہم یہ تشخیص کرسکیں کہ علاقہ میں درآمدہونے والی اشیاء گلگت بلتستان یا باہراستعمال ہوں گی۔
چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ وفاقی وزیرتوانائی اوردیگرشراکت داروں پرمشتمل کمیٹی نے اس حوالہ سے ایک طریقہ کاربنایا ہے، نئے طریقہ کارکے مطابق جواشیاء گلگت بلتستان کیلئے آئیں گی اس پرسیلزٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس نہیں لگے گا، اسی طرح جن اشیاء پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے،ان پرایف ای ڈی کااطلاق بھی نہیں ہوگا،کسٹم ڈیوٹی اورریگولیٹری ڈیوٹی اسی طرح عائدہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالہ سے تفصیلی طریقہ ہائے کارممبرکسٹم اورسیکرٹری گلگت بلتستان نے مل بیٹھ کربنالیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اب اس طریقہ کارکا عملی اطلاق ہورہاہے اوریہ عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے یہ طریقہ کار وضع کیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان وفاقی حکومت کیلئے اہمیت کاحامل خطہ ہے اورہماری پوری کوشش تھی کہ اس حوالہ سے مسائل ختم ہوں۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کیلئے جواشیاء درآمدکی جارہی ہے اس کے علاقہ میں استعمال کویقینی بنانے کیلئے گلگت بلتستان کی حکومت اقدامات کرے گی اورتمام ٹیرف لائنز طے کریں گی۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے ایف بی آر کے محاصل میں کوئی کمی نہیں ہوگی بلکہ اس میں اضافہ ہوگا۔








