سپینش لالیگا میں ویلریال کی چوتھی فتح، سیویلا کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرا دیا

میڈرڈ۔25ستمبر (اے پی پی):ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں ویلریال کی ٹیم نے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد سیویلا کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ ویلریال کی لیگ لالیگا میں چوتھی فتح ہے۔ تانی اولوویسی اور مانور سولومن نے ایک،ایک نے گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔سیویلا کی ٹیم کی جانب سے واحد …

میڈرڈ۔25ستمبر (اے پی پی):ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں ویلریال کی ٹیم نے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد سیویلا کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ ویلریال کی لیگ لالیگا میں چوتھی فتح ہے۔ تانی اولوویسی اور مانور سولومن نے ایک،ایک نے گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔سیویلا کی ٹیم کی جانب سے واحد گول جبریل سو نے سکور کیا۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔

رامون سانچیزپزجوان، سیویلا ،سپین میں کھیلے گئے میچ میں ویلریال اور میزبان سیویلاکی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ویلریال کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد میزبان سیویلا کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ویلریال کے تانی اولوویسی اورمانور سولومن نے بالترتیب میچ کے 17 ویں اور 86ویں منٹ پر ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

یہ ویلریال کی سپینش لیگ لالیگا میں چوتھی فتح ہے ۔میزبان سیویلا کی ٹیم کی جانب سے واحد گول جبریل سو نے میچ کے 51 ویں منٹ پر سکور کیا۔ ویلریال کی ٹیم اس فتح کے بعد لیگ میں 13پوائنٹس کے ساتھ دفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہے۔