کوانتان ۔25ستمبر (اے پی پی):ملائیشیا کی قومی فٹسال ٹیم نے ایک کوالیفائر میچ میں ایران کے ہاتھوں 0-4 کی شکست کے باوجود 2026 کے ایشین فٹسال کپ کے فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ ٹورنامنٹ جنوری 2026 میں انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منعقد ہوگا۔گروپ جی کے آخری کوالیفائنگ میچ میں 13 بار کی چیمپئن ایران کی فٹسال ٹیم نے اپنی برتری ثابت …
ملائیشیاکی ٹیم شکست کے باوجود 2026 ایشین فٹسال کپ کے لئے کوالیفائی کر گئی

مزید خبریں
کوانتان ۔25ستمبر (اے پی پی):ملائیشیا کی قومی فٹسال ٹیم نے ایک کوالیفائر میچ میں ایران کے ہاتھوں 0-4 کی شکست کے باوجود 2026 کے ایشین فٹسال کپ کے فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ ٹورنامنٹ جنوری 2026 میں انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منعقد ہوگا۔گروپ جی کے آخری کوالیفائنگ میچ میں 13 بار کی چیمپئن ایران کی فٹسال ٹیم نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے ملائیشیا کو واضح شکست دی۔
ایران کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہدی خانی نے چوتھے منٹ میں پہلا ،حسین درخشانی نے بارہویں منٹ میں دوسرا،کپتان حسین طیبی نے 33ویں منٹ میں تیسرا اور علی خلیل وند نے تین منٹ بعد چوتھا گول کر کے اپنی ٹیم کی ملائیشیا کے خلاف 0-4 کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس شکست کے باوجود ملائیشیا کی ٹیم نے 2026 کے ایشین فٹسال کپ کے فائنلز کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق، 8 گروپ ونر اور 7بہترین رنر اپ ٹیمیں فائنلز کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں۔ میزبان انڈونیشیا پہلے ہی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔








