لندن۔25ستمبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن نیو کیسل یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی کی ٹیموں نے انگلش فٹ بال لیگ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔دفاعی چیمپئن نیو کیسل یونائیٹڈ نے تیسرے رائونڈ کے میچ میں بریڈ فورڈ سٹی 1-4 گول سے ہرا دیا جبکہ مانچسٹر سٹی نے تیسرے رائونڈ کے میچ میں ہڈرز فیلڈ ٹاؤن کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ انگلش فٹ بال لیگ کپ کا 66 …
انگلش فٹ بال لیگ،نیوکیسل یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی نے اپنے میچز جیت لئے

مزید خبریں
لندن۔25ستمبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن نیو کیسل یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی کی ٹیموں نے انگلش فٹ بال لیگ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔دفاعی چیمپئن نیو کیسل یونائیٹڈ نے تیسرے رائونڈ کے میچ میں بریڈ فورڈ سٹی 1-4 گول سے ہرا دیا جبکہ مانچسٹر سٹی نے تیسرے رائونڈ کے میچ میں ہڈرز فیلڈ ٹاؤن کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ انگلش فٹ بال لیگ کپ کا 66 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے۔ یہ کاراباؤ انرجی ڈرنک کے ذریعہ سپانسر کیا جاتا ہے اور سپانسرشپ وجوہات کی بنا پر کاراباؤ کپ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انگلش فٹ بال لیگ کپ کی فاتح ٹیم 2026–27 یوئیفا کانفرنس لیگ کے پلے آف راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرتی ہے۔
انگلش فٹ بال لیگ کپ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ایکو سٹیڈیم ،ہڈرز فیلڈ، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے تیسرے رائونڈ کے اہم میچ میں مانچسٹر سٹی اور میزبان ہڈرز فیلڈ ٹاؤن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ہڈرز فیلڈ ٹاؤن کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ مانچسٹر سٹی کے فل فوڈن نے میچ کے 18 اور ساونہو 74 ویں منٹ پر ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔
سینٹ جیمز پارک،نیوکیسل میں کھیلے گئے میچ میں میزبان دفاعی چیمپئن نیو کیسل یونائیٹڈ اور بریڈ فورڈ سٹی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں دفاعی چیمپئن نیو کیسل یونائیٹڈکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بریڈ فورڈ سٹی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔ دفاعی چیمپئن نیو کیسل یونائیٹڈ کی جانب سے جوئلٹن اور ولیم اوسولا نے دو، دو گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔بریڈ فورڈ سٹی کی جانب سے واحد گول اینڈی کاک نے 79ویں منٹ پر سکور کیا۔








