نیس ۔25ستمبر (اے پی پی):اطالوی فٹ بال کلب اے ایس روما نے یوئیفا یوروپا فٹ بال لیگ 2025 کا آغاز شاندار انداز میں کرتے ہوئے اپنے ابتدائی میچ میں کامیابی حاصل کی۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق اطالوی فٹ بال کلب اے ایس روما نے یوئیفا یوروپا فٹ بال لیگ 2025 کے اپنے اتبدائی میچ میں میزبان نیس کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے شکست دی۔اے ایس …
اے ایس روما کی ٹیم کا یوئیفا یوروپا فٹ بال لیگ کا فاتحانہ آغاز کر دیا، ابتدائی میچ میں میزبان نیس ٹیم کو شکست کا سامنا

مزید خبریں
نیس ۔25ستمبر (اے پی پی):اطالوی فٹ بال کلب اے ایس روما نے یوئیفا یوروپا فٹ بال لیگ 2025 کا آغاز شاندار انداز میں کرتے ہوئے اپنے ابتدائی میچ میں کامیابی حاصل کی۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق اطالوی فٹ بال کلب اے ایس روما نے یوئیفا یوروپا فٹ بال لیگ 2025 کے اپنے اتبدائی میچ میں میزبان نیس کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے شکست دی۔اے ایس روما نے اس فتح کے ساتھ ہی یوروپا لیگ کے گروپ مرحلے میں قیمتی تین پوائنٹس بھی حاصل کر لئے۔الیانز رویرا، نیس کے مقام پر کھیلے گئے میچ کے آغاز سے ہی روما کی ٹیم جارحانہ حکمتِ عملی پر کاربند رہی۔
دفاعی کھیل کی وجہ سے اے ایس روما کے ایوان اینڈیکا نے میچ کا پہلا گول 52 ویں پر سکور کر کے اپنی ٹیم کو نیس کے خلاف 0-1 کی برتری دلادی جس کے دو منٹ ہی بعد گیانلوکا مانسینی نے 55ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 0-2 کر دیا جو پہلے ہاف تک برقرار رہا۔ میزبان نیس کی ٹیم کی جانب سے واحد گول ٹریم موفی نے 77 ویں منٹ پر سکور کیا۔ اے ایس روما کی ٹیم نے میچ میں میزبان نیس کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا کر یوئیفا یوروپا فٹ بال لیگ 2025 کا آغاز فاتحانہ انداز میں کر دیا۔
میچ سے قبل فرانسیسی شہر نِیس میں سکیورٹی صورتحال کشیدہ رہی، جہاں اطلاعات کے مطابق 102 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں اکثریت روما کے پرجوش مداحوں کی تھی۔ پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں ممکنہ ہنگامہ آرائی اور اسلحہ رکھنے کے شبہ میں کی گئیں۔یاد رہے کہ اے ایس روما ماضی میں یوروپا لیگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے، اور اس بار بھی ٹیم کو ٹائٹل کی مضبوط دعویداروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔روما کا اگلا میچ آنے والے ہفتے میں ہوگا، جس میں ٹیم اپنی فتح کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔








