اینڈرس اینٹونسن کورین اوپن بیڈمنٹن مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں داخل

سیئول ۔25ستمبر (اے پی پی):ڈنمارک کے نامور بیڈمنٹن سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اینڈرس اینٹونسن بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر کورین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 28 سالہ ڈنمارک کے بیڈمنٹن سٹار اینڈرس اینٹونسن نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں تائیوان کے حریف کھلاڑی یو تائے …

سیئول ۔25ستمبر (اے پی پی):ڈنمارک کے نامور بیڈمنٹن سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اینڈرس اینٹونسن بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر کورین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 28 سالہ ڈنمارک کے بیڈمنٹن سٹار اینڈرس اینٹونسن نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں تائیوان کے حریف کھلاڑی یو تائے بن کو باآسانی 0-2 سیٹس سے شکست دی۔ بی ڈبلیو ایف کورین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے جنوبی کوریا کے بڑے شہر سوون کے جمنازیم میں جاری ہیں ،

جس میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں 28 سالہ ڈنمارک کے نامور بیڈمنٹن سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اینڈرس اینٹونسن نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تائیوان کے حریف کھلاڑی یو تائے بن کو سٹریٹ سیٹس میں 10-21 اور 17-21سے نہ صرف شکست دی بلکہ ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں ڈنمارک کے فاتح کھلاڑی اینڈرس اینٹونسن کا مقابلہ ملائیشیا کے حریف کھلاڑی جسٹن ہو شو وی سے ہوگا۔

مزید خبریں