ایشیا کپ، پاکستان نے بنگلہ دیشن کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

دبئی ۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف 135 رنز کے کم ہدف کا دفاع کیا اور ٹیم کو ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پہنچا دیا، جہاں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے 28 ستمبر (اتوار) کو ہوگا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست …

دبئی ۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف 135 رنز کے کم ہدف کا دفاع کیا اور ٹیم کو ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پہنچا دیا، جہاں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے 28 ستمبر (اتوار) کو ہوگا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دی۔136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی بیٹنگ لائن پاکستان کے فاسٹ اور اسپن باؤلرز کے سامنے جدوجہد کرتی رہی اور پوری ٹیم 9 وکٹوں پر 124 رنز بنا سکی، یوں شکست کے ساتھ ہی بنگلادیش کا ایشیا کپ 2025 سے سفر ختم ہوگیا۔ پاکستانی بلے بازوں کی طرح بنگلادیشی بلے باز بھی مشکل پچ پر غیر ضروری جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ناکام رہے۔ابتدائی اوورز میں ہی بنگلادیش کو دھچکا لگا اور پانچ اعشاریہ ایک اوور میں تین بلے باز 29 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

پرویز حسین ایمان ،توحید 5 اور سیف حسن شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے ہاتھوں شکار ہوئے۔ بعد میں مہدی حسن، نرول حسن اور کپتان جاکر علی بھی محمد نواز اور صائم ایوب کی گیندوں پر پویلین لوٹ گئے۔صائم ایوب ایک بار پھر بیٹنگ میں ناکام رہے اور صفر پر آؤٹ ہوئے، تاہم باؤلنگ میں انہوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اب تک ٹورنامنٹ میں 6 میچز میں 8 وکٹیں لے چکے ہیں، جب کہ بھارت کے کلدیپ یادیو 5 میچز میں 12 وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔شامیم حسین نے 30 رنز (25 گیندیں) بنا کر امید جگائی، مگر شاہین شاہ آفریدی کے بیک آف دی ہینڈ سلوور باؤنسر پر 17ویں اوور میں ان کے آؤٹ ہوتے ہی بنگلادیش کی جیت کی امیدیں دم توڑ گئیں۔شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بنگلادیش کے لیے سب سے بڑے خطرہ ثابت ہوئے۔

شاہین نے اپنے پہلے اوور میں ہی ایمان کو نواز کے ہاتھوں کیچ کروا کر اپنی 22ویں وکٹ بھی حاصل کی۔ محمد نواز نے 3 اوورز میں 14 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی، جب کہ ابرار احمد اور فہیم اشرف کوئی کامیابی نہ لے سکے۔اس سے پہلے پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی اور آدھی ٹیم صرف 49 رنز پر 11ویں اوور تک پویلین لوٹ گئی۔ تاہم آل راؤنڈرز نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے ٹیم کو قابلِ دفاع مجموعے تک پہنچایا۔

محمد نواز 25 شاہین شاہ آفریدی 19 اور کپتان سلمان 19 نے قیمتی رنز جوڑے، جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث 31 کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔شاہین شاہ آفریدی نے بیٹنگ میں بھی دو چھکے لگا کر ٹیم کا اسکور بڑھایا۔ بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مستفیض الرحمان نے ایک اور مہدی حسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر شاہین شاہ آفریدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

مزید خبریں