افغان فوج کے 7رکنی اعلی سطحی فوجی وفد کا پشاور کور کا دورہ کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ سے ملاقات کی راولپنڈی۔ 4 اگست (اے پی پی)افغانستان فوج کے 7رکنی اعلی سطحی فوجی وفد نے پشاور کور کا دورہ کیا اور کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ سے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان وفد کے ساتھ اجلاس میں دونوں ممالک …
افغان فوج کے 7رکنی اعلی سطحی فوجی وفد کا پشاور کور کا دورہ

مزید خبریں
افغان فوج کے 7رکنی اعلی سطحی فوجی وفد کا پشاور کور کا دورہ
کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ سے ملاقات کی
راولپنڈی۔ 4 اگست (اے پی پی)افغانستان فوج کے 7رکنی اعلی سطحی فوجی وفد نے پشاور کور کا دورہ کیا اور کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ سے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان وفد کے ساتھ اجلاس میں دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز اور آئی جی ایف سی کے پی بھی موجود تھے ۔دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ملاقات کے دوران سرحدی انتظام کے طریقہ کار ‘باہمی سلامتی اور خدشات پر غور کیا گیا ۔دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشترکہ کوششوں اور تعاون کے ذریعے امن و استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے ۔








